لاہور سے اسمگل کئے جانے والے لو برڈز برآمد
Punjab authorities confiscated lovebirds in Lahore
ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف اینڈ پارکس پنجاب خالد عیاض خان کی ہدایت پر غیر قانونی شکار کی روک تھام کیلئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف لاہور ریجن میاں محمد رفیق کی سربراہی میں تشکیل دی گئی چھاپہ مار ٹیم نے کالا خطائی کے سرحدی علاقے میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کر تے ہوئے پاڑہ ہرن کے شکار میں مصروف 3غیر قانونی شکاریوں دلدار حسین ، غلام عباس اور محمد جلال کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے شکار کردہ ایک مادہ اور 2نر پاڑہ ہرن برآمد کرلیے ۔ملزمان کی درخواست پر ان سے 125000/- محکمانہ معاوضہ وصول کرکے سرکاری خزانہ میں جمع کروا دیا گیا ہے ۔ دوسری کارروائی میں وائلڈلا ئف انسپکٹر ارشد علی نے وائلڈلائف واچرز محمد سلیم ، محمد شعیب اور محمد مشتاق کے ساتھ ملکر نارنگ منڈی میں بارڈر کے قریب جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے قرار دی جانیوالی محفوظ پناہ گاہ میں فاختہ اور تلیر کے غیر قانونی شکار میں ملوث 3پارٹیوں پر مشتمل 14ملزمان محمد تنویر ، محمد آصف ، علی رضا ، علی حیدر،محمد فاضل، محمد عمار ،واجد خان ،شہزاد احمد ،اویس اکرم ، میاں عمران ، جہانگیر، عبدالقادر، نادر علی اور اصغر کو حراست میں لے کر ان کے قبضہ سے شکار کردہ پرندے، 12بور بندوق اور اےئر گن برآمد کرلی۔
ملزمان کی محکمانہ معاوضہ کی درخواست پر ان سے 79روپے وصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع کروا دیئے ہیں۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر میاں محمد رفیق نے تیسری کارروائی میں ریلوے سٹیشن لاہور پر چھاپہ مار کر کراچی سے آنیوالے سمن آباد لاہور کے رہائشی ایک مسافر مسلم بن ناصر ولدناصر اقبال سے 80 لو برڈز برآمد کرلیے بعدازاں ملزم کی جانب سے محکمانہ معاوضہ کی درخواست پر اس سے20ہزار معاوضہ وصول کرکے خزانہ میں جمع کروادیا جبکہ پرندوں کو آزاد کردیا گیا ہے۔
ڈی جی وائلڈلائف اینڈ پارکس پنجاب نے کامیاب کارروائیوں پر وائلڈلائف سٹاف کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے صوبے بھر میں غیر قانونی شکارکی روک تھام کیلئے کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے گی۔
لاہور سے اسمگل کئے جانے والے لو برڈز برآمد pakistan papağanı fiyatları | |
| 2 Likes | 2 Dislikes |
| 223 views views | 995 followers |
| News & Politics | Upload TimePublished on 22 Jan 2018 |
Không có nhận xét nào:
Đăng nhận xét